سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(72) سجدہ تلاوت کرتے وقت تکبیر پڑھنی چاہئے یا نہیں؟

  • 23442
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 763

سوال

(72) سجدہ تلاوت کرتے وقت تکبیر پڑھنی چاہئے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سجدہ تلاوت کرتے وقت تکبیر پڑھنی چاہئے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’نماز میں سجدہ کرتے اور اٹھتے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جھکتے وقت اور اوپر اٹھتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے، جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو بھی تکبیر کہتے تھے۔‘‘1

بعض روایات میں سجدہ تلاوت کرتے وقت تکبیر کہنے کی بھی صراحت ہے، ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں قرآن سناتے۔ جب آپ آیت سجدہ کے پاس سے گزرتے تو اللہ اکبر کہتے، اور سجدے میں جاتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے تھے۔ 2


(1) (ترمذي، الصلوٰة، ما جاء فی التکبیر عند الرکوع ولسجود، ح: 253)

(2)(ابوداؤد، سجود القرآن، ح: 1413)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

قرآن اور تفسیر القرآن،صفحہ:211

محدث فتویٰ

تبصرے