سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38) کیا روح کو مٹی سے بنایا گیا ہے؟

  • 23408
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 822

سوال

(38) کیا روح کو مٹی سے بنایا گیا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ماہنامہ دعوۃ التوحید جلد 3 شمارہ 25 صفحہ 18 پر مضمون نگار تحریر فرماتے ہیں:

"پاکیزہ روح! اللہ کی مغفرت اور رضا کی طرف چل، فرشتے اسے پہلے آسمان سے ساتویں آسمان تک لے جاتے ہیں۔ اللہ فرماتا ہے، میرے بندے کا نامہ عمل علیین میں لکھ دو اور اسے زمین کی طرف لوٹا دو کیونکہ میں نے انہیں زمین سے بنایا تھا۔"

بات روح کی ہو رہی ہے، کیا روح کو مٹی سے بنایا گیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روح رب تعالیٰ کے امر (حکم) میں سے ہے۔ جیسے کہ قرآن مجید میں ہے (دیکھیے 17 بنی اسراءیل: 85) اس کی حقیقت کسی پر بھی نہیں کھل سکی۔ روح کی حقیقت اللہ ہی جانتا ہے۔ باقی روح کو جسم میں لوٹانے کا حکم ہے اور جسم مٹی سے بنایا گیا نہ کہ روح۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

شرک اور خرافات،صفحہ:128

محدث فتویٰ

تبصرے