سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(32) نذر کا کفارہ

  • 23402
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 759

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے نذر مانی تھی لیکن اب اسے پورا کرنے کی مجھ میں استطاعت نہیں، میرے لیے کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث کے مطابق نذر کا کفارہ وہی ہے جو قسم کا کفارہ ہے، جو کہ دس مسکینوں کو کھانا کھلانا، انہیں لباس پہنانا، یا غلام آزاد کرانا ہے، تینوں میں سے کوئی چیز بھی دستیاب نہ ہو تو تین دن کے روزے رکھے جائیں۔ (دیکھیے المائدہ: 5/89)

کفارہ اداکرنے کے بعد اس شخص پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا اور نہ اسے کسی پریشانی کی ضرورت ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

شرک اور خرافات،صفحہ:120

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ