جادو ہوجانے کی صورت میں اور نظر کے لگ جانے کی صورت میں قرآن و حدیث میں اس کا کیا علاج ہے؟
________________________________________________________
جادو ہوجانے کی صورت میں رب تعالیٰ سے دعاء اور معوذتین پڑھے اور نظر لگ جانے کی صورت میں نظر کا دم اور نظر لگانے والے کے وضوء سے گرے ہوئے پانی کے ساتھ غسل شرعی علاج ہیں۔ نظر کادم یہ ہے:
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّة مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّة وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّة
’’ میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعے ہر شیطان، زہریلے جانور اور ہر ضرر رساں نظر کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ ( صحیح بخاری: 3371)
دوسرے کو دم کرنا ہو تو اَعُوْذُ کی جگہ اُعِیْذُك پڑھے۔