سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(19) قبروں پر چادریں چڑھانا؟

  • 23389
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 2519

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

آج کل عام رواج چل نکلا ہے کہ جب بھی کوئی عرس وغیرہ ہوتا ہے یا کوئی افسر کسی خاص مہم پر ہوتا ہے تو کسی بزرگ کی قبر پر چادر چڑھاتا ہے اور جتنا بڑا مزار ہوتا ہے اسی حساب سے اس پر چادریں چڑھانے کا زور ہوتا ہے۔ آیا شریعت مطہرہ میں اس کی کوئی گنجائش ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ اگر چادر چڑھانے کی نذر مانی گئی ہو تو اسے پورا نہیں کرنا چاہئے کیونکہ غیراللہ کے لیے نذر ماننا حرام ہے۔ چادر پوش قبروں سے تذکیرِ آخرت کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔ نیز یہ مال و دولت کا ضیاع بھی ہے۔ قبر پر چادر چڑھانے سے پہلے یہ بھی سوچ لینا چاہئے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی تو قبریں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی قبر پر چادر نہیں چڑھائی۔ اگر یہ کوئی کرنے کا کام ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کم از کم اس "کارِخیر" سے محروم نہ رہتے۔مزید برآں روئے زمین کی قبروں سے افضل قبر (قبرِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم) پر بھی کبھی کسی صحابی نے غلاف نہیں چڑھایا کسی دوسری قبر کی، خواہ صاحبِ قبر کوئی بزرگ ہی کیوں نہ ہو، کیا حیثیت ہے؟ لہذا اس غیر شرعی حرکت سے باز آ جانا چاہئے۔

ملحوظہ: آجکل قبروں پر ایسے غلاف اور چادریں چڑھائی جاتی ہیں جن پر قرآنی آیات کندہ ہوتی ہیں جس سے آیات کی بےادبی ہوتی ہے۔ بعض دفعہ اُن پر کتے پیشاب کر جاتے ہیں۔ بعض قبرستانوں میں تو یہ عبارت "قبروں پر قرآنی آیات نہ لکھیں جانور پیشاب کرتے ہیں" بڑے جلی حروف سے لکھی ہوتی ہے لیکن بے ادب ہیں کہ باز نہیں آتے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ افکارِ اسلامی

شرک اور خرافات،صفحہ:82

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ