انگوٹھی کا کس انگلی میں پہننا افضل ہے؟
عربی زبان میں پانچوں انگلیوں کےلیے نام پائے جاتےہیں۔
خِنصر: چھوٹی انگلی ......... Little finger
بنصر:چھوٹی انگلی کےساتھ والی..... ... Ring finger
والوسطىٰ:بیچ کی ا نگلی........... Middle finger
سبابة: تشہد والی انگلی .......... Index finger
إبهام: انگوٹھا....... Thumb
سبابہ کےلغوی معنی ہیں:گالی دینےوالی، (سب یسب، سبا) اورچونکہ زبانی گالم گلوچ میں اسی انگلی سےاپنے مخالف کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے،اس لیے اسے سبابہ کہا جاتاہے اور مسلمانوں کےہاں اسے شہادت کی انگلی کہا جاتاہے۔صحیح مسلم میں ہے:
نبی ﷺ نےانگوٹھی کوخنصر یا بنصر میں پہننے کوجائز قرار دیا ہے اوروسطیٰ میں پہننے سےمنع فرمایا۔( یہ دو مختلف احادیث کامجموعہ ہے۔ایک حدیث میں ہےکہ رسول اللہ ﷺ بائیں ہاتھ کی خنصر (چھوٹی انگلی)میں انگوٹھی پہنتے تھے۔(صحیح مسلم ، اللباس والزینۃ، حدیث:2095) دوسری حدیث میں ہےکہ آپ ﷺ نےدرمیان والی اور اس کےساتھ والی انگلی میں انگوٹھی پہنے سےمنع فرمایا ہے۔(صحیح مسلم ،اللباس والزینۃ ، حدیث:2078 ).
جمہور الہل علم نےاس مذہب کواختیار کیاہے کہ وسطیٰ میں انگوٹھی پہنے کی ممانعت کراہت کےدرجہ کی ہے، یعنی وسطیٰ اورسبابہ میں انگوٹھی پہننے سےاحتراز کرناچاہیے
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب