کیا جادو کا علاج جادو سے کیا جاسکتا ہے؟
_________________________________________________________________
جی نہیں۔
رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ سات مہلک کاموں سے بچ کر رہو۔ ‘‘ صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہﷺ! وہ سات کام کون کون سے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا:
1۔ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا۔ 2۔ جادو کرنا ۔
3۔ کسی کو ناحق قتل کرڈالنا۔ 4۔ سود خوری ۔
5۔ یتیم کا مال کھانا۔ 6۔ کفار سے مقابلہ کے دن پیٹھ پھیر کر بھاگ جانا۔
7۔ پاکدامن اہل ایمان عورتوں پر تہمت لگانا۔
صحیح بخاري، کتاب الوصایا. باب قول الله تعالی: