کیا مرجوم(جسے زنا کی سزا میں سنگسار کیا گیا ہو) سے آخرت میں بھی پوچھا جائے گا؟
اگر کسی شخص پرحد نافد کردی جائے تو یہی حد اس گناہ کاکفارہ ہوجاتی ہے۔نبی ﷺ نےجب ماعز اسلمی پرزنا کی حد لگائی توکسی شخص نےان کےبارے میں سخت نازیبا الفاظ کہے توآپﷺ نےفرمایا:’’ ایسا نہ کہو،اس شخص نےتوایسی توبہ کی ہےکہ اگریہ توبہ ایک امت پرتقسیم کردی جائے تو انہیں کافی ہوجائے گی۔،، (صحیح مسلم ، الحدود، حدیث:1696. ایک روایت میں ہےکہ اگر اس کی توبہ سوپرتقسیم کردی جائے تو ان کوکافی ہوجائے۔(السنن الکبریٰ للنسائی:4؍276)۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب