سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(74) کیسٹ وغیرہ پر آیت سجدہ سن کر سجدہ کرنے کا حکم

  • 23361
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 615

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیسٹ یاسی ڈی پرقرآن سنتےوقت کیاسجدہ تلاوت ویسے ہی لازم ہے جیسے کہ ہمارے سامنے بیٹھ کرقرآن پڑھ رہاہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تلاوت بھی ایک عبادت ہے،جس کےلیے عابد، یعنی قاری کاہونا ضروری ہے،یعنی اگرایک شخص اس عبادت میں مصروف ہوتو وہ سجدہ تلاوت پرنہ صرف خود سجدہ کرے گا بلکہ سننےوالا بھی سجدہ کرےگا،بالکل ایسے ہی جیسے امام نماز پڑھا رہاہوتو اس کی متابعت کی جاتی ہےلیکن اگرنماز کی کیسٹ لگی ہوتو اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہےاورنہ سجدہ تلاوت ہی کرنا،علاوہ ازیں عبادت میں نیت کاپایا جانا ضروری ہےجوکہ کیسٹ کی تلاوت میں مفقود ہے۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

متفرق مسائل،صفحہ:408

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ