عموماً سپرمارکیٹس کی جانب سے خریداری کرنے پرکچھ پوائنٹس دیے جاتےہیں،مقررہ پوائنٹس کی وصولی پرخریداری کوپانچ یا دس پونڈ کاواؤ چردیا جاتا ہے توکیا شرعاً یہ جائز ہے؟ (قاری عبدالسمیع،برمنگھم)
یہ صورتحال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کوئی دکان داریہ کہےکہ تم میری دکان سے دوچیزیں خریدوگے توایک مزید مفت ملےگی اوراس سے مقصود لوگوں کودکان سے خریدنے پرابھارنا ہوتاہے۔آپ نےجوصورت لکھی ہے اس میں بجائے اس کے کہ ایک چیز مزید مفت دی جائے، ایک واؤ چردیا جاتاہےجس سےآپ ایک یا مزید اشیاء خرید سکتےہیں۔ اس معاملے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب