مہربانی سےانڈوں کےحلال اورحرام ہونے کی صورتوں کابیان کیجیے۔ اگر ابلے ہوئے انڈے میں خون نظر آئے تو پھینک دینا چاہیے ؟ کیامسلمان کےلیے بہتر ہےکہ وہ ابلے ہوئے انڈے نہ کھائے؟
جانور ذبح کرتےوقت جوخون بہہ رہا ہواس کاپینا حرام ہےلیکن جوخون بڈیوں میں لگا رہ جائے اورسالن پکاتےوقت ظاہر ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں۔ یہی مسئلہ انڈوں کےاندر جمے ہوئےخون کابھی ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب