سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) حج وعمرہ کے بعد عورت بال خود کاٹے یا احرام کھولے ہوئے خاتون سے کٹوائے

  • 23328
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 791

سوال

(41) حج وعمرہ کے بعد عورت بال خود کاٹے یا احرام کھولے ہوئے خاتون سے کٹوائے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عورت حج یاعمرہ کےبعد اپنے بال خود کاٹے یاجس نےپہلے احرام کھول لیا ہےوہ اس کےبال کاٹے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اپنے بال خود نہ کاٹے بلکہ جس نےاحرام کھول لیاہے اس سے کٹوائے، رسول اللہﷺ نےحج کےبعد حجام کوبلایا اوراس سے بال کاٹنے کوکہا۔ ( صحیح مسلم ،الحج، حدیث: 1305 )

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ صراط مستقیم

حج و قربانی کےمسائل،صفحہ:334

محدث فتویٰ

تبصرے