سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) اپنی مادری زبان میں دوران نماز دعا کرنا

  • 23307
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 755

سوال

(66) اپنی مادری زبان میں دوران نماز دعا کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز میں ہم اپنی زبان میں دعا کرسکتےہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز کےاندر تین مواقع پردعا کرنامستحب ہے: دوران سجدہ، دوسجدوں کےدرمیان بیٹھتےوقت اورتشہد کےبعد سلام پھیرنےسےپہلے لیکن یہ دعائیں ماثورات میں سے ہونی چاہئیں، یعنی علماء اس بات کےقائل ہیں کہ اپنی زبان میں بھی دعا کی جاسکتی ہےلیکن مجھے اس کی دلیل نہیں ملی۔واللہ اعلم۔

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 11 


تبصرے