السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شادی سے قبل اگر لڑکی کو بتا دیا جائے کہ لڑکا اس کی جسمانی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہے، اور لڑکی بغیر کسی دباؤ کے شادی کر لے تو کیا لڑکا کسی گناہ کا مستحق ہو گا۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!صورت مسئولہ میں لڑکے کا اخلاقی فرض بنتا ہے کہ شادی سے پہلے اپنا علاج کروائے اور کسی عورت کی زندگی کو برباد مت کرے۔ کیونکہ اسلام تمام مسلمانوں کے خیر خواہی کرنے کا حکم دیتا ہے، عورت کے حق میں خیر خواہی یہی ہے کہ لڑکا علاج سے پہلے شادی نہ کرے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثجلد 09 ص |