سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(481) جانور کو خصی کرنا

  • 23246
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 654

سوال

(481) جانور کو خصی کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بدہیا (خصی ) کرنا کسی جانور کا جائز ہے یا نہیں ؟محمد حنیف عفااللہ عنہ (4/ذیقعدۃ 1313ھ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بدہیا کرنا کسی جانور کا جائز نہیں ہے۔ یہ تغییر خلق الله ہے اور اس کی نسبت اذن خداوندی کسی آیت یا حدیث سے ثابت نہیں ہے اور تغییر خلق الله بلا اذن خداوندی جائز نہیں ہے﴿وَ لَاٰمُرَنَّھُمْ فَلَیُغَیِّرُنَّ خَلْقَ اللّٰہِ﴾ (سورہ نساء، رکوع ۱۷) [اور یقینا میں انھیں ضرور حکم دوں گا تو یقینا وہ ضرور   الله کی پیدا کی ہوئی صورت بدلیں گے]

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

كتاب الحظر والاباحة،صفحہ:724

محدث فتویٰ

تبصرے