سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(457) ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا

  • 23222
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-16
  • مشاہدات : 624

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا موافق سنت کے ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا موافق سنت کے ہے،اس واسطے کہ مصافحہ کے معنی لغت میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے کے ہیں۔منتہی الارب میں ہے:

"مصافحہ دست یک دیگر راگرفتن

’’مصافحہ کا معنی ہے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنا‘‘

قاموس میں ہے:

المصافحة الاخذ باليد كالتصافح"[1]          

’’مصافحہ کا معنی ہے ہاتھ پکڑنا،جیسے تصافح لفظ ہے‘‘

اس میں شرعاً کسی آیت یا حدیث سے ثابت نہیں کہ دونوں ہاتھ کی شرط ہے،پس جب لغت سے مصافحہ کے معنی ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنے کے ثابت ہوئے۔اس سے دونوں ہاتھ  کی قید ثابت نہیں ہوئی اور شرعاً بھی اس میں ہر جانب سےدو ہاتھ کی شرط کا ثبوت نہیں تو ایک ہاتھ سے مصافحہ کرنا موافق سنت کے ہوگا اور ہر جانب سے دو ہاتھ کی شرط بے دلیل ہوگی۔


[1] ۔القاموس المحیط (ص:229)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الادب،صفحہ:695

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ