یارسول اللہ کہنے میں کیا شرک ہے، جبکہ قرآنِ مجید میں یٰٓـأَ یُّھَا النَّبِیُّ آیا ہے؟
----------------------------------------------
اصل مسئلہ ہے:
’’ اگر تم انہیں پکارو تو وہ تمہاری پکار سنتے ہی نہیں اور اگر (بالفرض) سن بھی لیں تو فریاد رسی نہیں کریں گے۔ بلکہ قیامت کے دن تمہارے اس شرک کا صاف انکار کرجائیں گے۔ آپ کوکوئی بھی حق تعالیٰ جیسا خبردار خبریں نہ دے گا۔‘‘
’’اور جن جن کو یہ لوگ اللہ تعالیٰ کے سوا پکارتے ہیں، وہ کسی چیز کو پیدا نہیں کرسکتے ،بلکہ وہ خود پیدا کیے گئے ہیں، مردے ہیں، زندہ نہیں ، انہیں تو یہ بھی شعور نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے۔‘‘