السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کافر کا کسی طرح کامال جیسے رشوت یا اور کسی طرح کا ہو مسلمان کو لینا درست ہے یا نہیں؟مگر مسلمان مال کا حال جانتا ہے کہ کس طرح کاہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اس صورت میں کافر کا مال بطورجائز لینا درست ہے اگرچہ اس کافر نے جس وجہ سے مال مذکور حاصل کیاہو۔محض ناجائز و نامشروع ہو بشرطیکہ جس شخص سے کافر نے مال مذکورحاصل کیا ہے اس شخص کا کوئی حق اس مال سے متعلق نہ ہو یعنی اس کافر نے جس شخص سے اس مال کو حاصل کیا ہو برضا و رغبت اس شخص کے حاصل کیا ہو غصب یا سرقہ یا اس کے مثل دوسرے وسائل سے جس سے اس شخص کی رضا مندی ثابت نہیں ہوتی نہ کیا ہو۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب