سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(120) امام مسافر مقتدی مقیم

  • 2314
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1410

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر امام صاحب مسافر ہوں اورمقتدی مقامی ہوں تو امام صاحب کیسے نماز پڑھایئں گے۔؟ مثلاً اگر ظہر کی نماز پڑھا رہے ہوں تو امام صاحب دو رکعت قصر نماز پڑھیں گے یا پوری نماز پڑھیں گے۔ اگر دو رکعت امام نے پڑھیں تو مقتدی بھی دو ہی پڑھیں گے۔ شرعی رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ خیرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت مسئولہ میں امام ظہر کی دو رکعات پڑھے گا،اور دو رکعتوں پر سلام پھیر دے گا ،جبکہ مقتدی سلام پھیرنے کی بجائے کھڑے ہو جائیں گے اور اپنی باقی دو رکعات اکیلے اکیلے پڑھیں گے،اور ظہر کی چار رکعات پوری کریں گے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 09 ص 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ