1۔ایک شخص نے غصے کی حالت میں بی بی کو پانی تین طلاق بیک جلسہ دیا اس عورت نے دوسرے شخص سے نکاح کیا بعد ہ اس شخص نے بغیر وطی کے اس عورت کو طلاق دیا اب شخص اول کا نکاح اس عورت سے درست ہو سکتا ہے یا نہیں؟
2۔ایک شخص نے اپنی منکوحہ کو فجر کے وقت تین طلاق ایک وقت میں دیا اور شام کو اس عورت سے وطی کیا تو اس عورت کو طلاق ہوا یا نہیں اور طلاق بائن درست ہے یا نہیں ؟(21/اکتوبر 1895ء)
1۔ اس شخص کا اس عورت سے نکاح درست ہے جب تین طلاقیں طیک جلسہ دی جائیں تو ایک ہی طلاق پڑتی ہے اور ایک طلاق پڑنے کی صورت میں آکر عدت گزرچکی ہو تو پہلے شوہر کو بغیر حلالہ بھی اس عورت سے نکاح درست ہے(البقرۃ رکوع29 صحیح مسلم 1/477۔478)
2۔طلاق تو ہوا لیکن اگر وہ عورت اس شخص کی مدخولہ نہیں ہے تو طلاق بائن ہوا ورنہ رجعی (الاحزاب رکوع 6)کتبہ : محمد عبد اللہ ۔واللہ اعلم بالصواب۔