السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا غیر مسلموں (یہودی،عیسائی،ہندو، سکھ، شیعہ، ) وغیرہ کے ساتھ کسی دعوت یا تقریب میں ایک برتن یا علیحدہ برتن میں ایک جگہ بیٹھ کر کھانا کھایا جا سکتا ہے؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!لوگوں کے مابین تعلقات کی کئ انواع واقسام ہيں، اگر مسلمان کی جانب سے کافر کے ساتھ اخوت وبھائی چارہ اور محبت کے تعلقات ہوں تو یہ حرام ہيں ایسے تعلقات رکھنا صحیح نہيں بلکہ بعض اوقات تو یہ کفر تک جا پہنچتے ہیں۔ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
اس بارہ میں اوربھی بہت سی آیات واحادیث ہیں ۔ اوراگر ان کے تعلقات کا تعلق صرف حلال اشياء کی خرید وفروخت اور حلال کھانے کی دعوت اور مباح اشیاء کے تحفے اورھدیے وغیرہ قبول کرنے تک محدود ہوں اوران کا مسلمان پرکسی قسم کی اثربھی نہ پڑے تو پھر اس میں کوئی حرج نہیں اور یہ مباح ہیں ۔ اورکافرکی طرف پیش کیے گۓ حلال کھانے پینے کو تناول کرنا جائز ہے اگرچہ وہ ایسے برتنوں میں ہی پیش کیے جائیں جو پہلے شراب نوشی اورخنزیر کا گوشت کھایا گیا ہو اور اسے اچھی طرح دھو کر اس نجاست اور حرام چيزکو زائل کردیا گیا ہو ۔ اورجب یہ دعوت قبول کرنا اس کی دعوت میں ممدو معاون ثابت ہوں تویہ قبول کرنے کے زيادہ لائق ہے اوراس سے اجرو ثواب بھی حاصل ہوگا ۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصواب فتاویٰ علمائے حدیثجلد 09 ص |