سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(298) رضاعی بھانجی سے نکاح کا حکم

  • 23063
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-03
  • مشاہدات : 706

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے اپنی دادی ہندہ کا دودھ پیا ہے پس زید کا نکاح ہندہ کی نتنی (نواسی ) سے ہو سکتا ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں کیوں کہ ہندہ کی نتنی زید کی رضاعی بھانجی ہے اور نسبی بھانجی حرام ہے)

﴿حُرِّمَت عَلَيكُم أُمَّهـٰتُكُم وَبَناتُكُم وَأَخَو‌ٰتُكُم وَعَمّـٰتُكُم وَخـٰلـٰتُكُم وَبَناتُ الأَخِ وَبَناتُ الأُختِ...﴿٢٣﴾... سورة النساء

(حرام کی گئیں تم پر تمھاری مائیں اور تمھاری بیٹیاں اور تمھاری بہنیں اور تمھاری پھوپھیاں اور تمھاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں )

جو لوگ نسب سے حرام ہیں رضاعت سے بھی حرام ہیں صحیح مسلم میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے۔

"ان الله حرم من الرضاعة ما حرم من النسب"[1](مشکوۃ شریف ص265مطبوعہ انصاری)


[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث (1441)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:498

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ