ہندہ ایک لڑکا شیر خوار چھوڑ کر انتقال کر گئی اس کے خویشان میں سے ایسی کوئی عورت نہیں ہے کہ اس بچہ کی مرضعہ ہو ۔ایسی حالت میں اگر ہندہ کی لڑکی (بچہ کی بہن ) دودھ پلائے تو جائز ہو گا یا نہیں؟
بہن کا اپنے شیر خوار بھائی کو دودھ پلانا بلا شبہ جائز ہے اس کے ناجائز ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے ہاں اس دودھ پلانے سے یہ شیر خوار بھائی اپنی شیر دہ بہن کا رضاعی بیٹا اور اس کی شیر دہ بہن اس کی رضاعی ماں ہو جائے گی۔پھر ان میں رضاعت کے تمام احکام جاری ہوجائیں گے۔واللہ تعالیٰ اعلم۔