شوہر کے ہوتے ہوئے کوئی عورت مدخولہ زنا کی مرتکب ہوئی تو اس عورت کا نکاح باقی رہا یا نہیں اور اس ارتکاب سے عورت دین مہر کی مستحق ہے یا نہیں؟
اس عورت کا نکاح باقی ہے اور دین مہر کی مستحق ہے:
"عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والوں کو کہا:"تمہارا حساب اللہ کے پاس ہے،تم دونوں میں سے ایک تو جھوٹا ہے اور(شوہر سے کہا کہ) تجھے اس پر کوئی حق حاصل نہیں رہا۔"اس نے کہا:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میرا مال؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تیرے لیے کوئی مال نہیں ہے اگرتو سچا ہے تو وہ اس کا بدل ہے جو تو نے اس کی عصمت کو حلال کیا اور اگر تو نے اس پر جھوٹ بولا ہے تو وہ بعید تر ہے اور تیرے لیے اس سے اور بھی بعید تر ہے"
[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث(5035) صحیح مسلم رقم الحدیث(1493)