جس عورت کی عمر16 سال کی ہو اور علامات بلوغت کے جو ہوتے ہیں،وہ ہوگئے ہوں اور نکاح کے بعد وہ عورت اپنا زر مہر پہلی رات کو معاف کردے تو مہر شرعی معاف ہوگیا یانہیں؟
جب عورت نے بعد بلوغ اپنا مہر بخوشی خاطر معاف کردیا تو وہ مہر شرعاً معاف ہوگیا۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"پھر اگر وہ اس میں سے کوئی چیز تمہارے لیے چھوڑنے پر دل سے خوش ہوجائیں تو اسے کھالو،اس حال میں کہ مزے دار،خوشگوار ہے۔