کسی شخص کی بی بی مرگئی اور اس بی بی کا مہر شوہر کے ذمہ باقی رہ گیا ہے ۔اب شوہر اس وین مہر کو بی بی کے ماں باپ کو دے یا بی بی کی طرف سے راہ خدا میں دے دے؟
اگر بی بی کی کوئی اولاد نہیں ہے۔تو اس صورت میں بی بی کے مہر میں سے آدھا خودشوہر کا ہوا اور باقی آدھا بی بی کے ماں باپ کا ہوا اوراگر بی بی کی کوئی اولاد بھی ہے تو اس صورت میں بی بی کے مہر میں سے ایک چوتھائی شوہر کا ہوا اور باقی تین چوتھائی بی بی کی اولاد اور بی بی کے ماں باپ کا ہوا۔واللہ اعلم بالصواب۔