جو زیورات زوجہ منکوحہ کو شوہر کے عزیز واقارب یا شوہر دیتے ہیں،یعنی ساس وسسر وہمشیرہ شوہر وغیرہ نے دیا ہے،وہ ہبہ ہوتا ہے یا نہیں اور بعد طلاق کے شوہر یا دہندہ مذکورہ مطالبہ واپسی کا کرسکتے ہیں یا نہیں؟
زوجہ منکوحہ کو زیورات دینے والے اگر تصریح کردیں کہ ہبتاً دئیے ہیں تو اس صورت میں ہبہ ہوگا اور دینے والے واپس نہیں لے سکتے اور اگرتصریح کردیں کہ عاریتاًدیئے ہیں و اس صورت میں رعایت ہوگا اور واپس لے سکتے ہیں اگر ہبہ وعاریت میں سے کسی بات کا تصریح نہ کریں تو اس صورت میں عرف معتبر ہوگا۔پس اگر وہاں کا عرف ہبہ کا ہے تو ہبہ سمجھا جائے گا اور واپسی کا حق نہ ہوگا اور اگر عرف عاریت کا ہے تو عاریت سمجھا جائے گا اور واپسی کا حق ہوگا۔واللہ تعالیٰ اعلم۔