داماد کو بعد فراغت شادی طعام ولیمہ کرنے کی لیاقت نہ ہوتو اس کاسسر داماد کے عوض طعام ولیمہ کرسکتاہے یا نہیں؟
اگر داماد کو دعوت ولیمہ کرنے کی استطاعت نہ ہو اور سسر صاحب کو استطاعت ہو اور چاہتا ہو کہ میرے خرچ سے داماد کی طرف سے دعوت ولیمہ ہوتو اس کی صورت یہ ہے کہ داماد کو دعوت ولیمہ کا خرچ دے دے،پھر داماد خود اپنے انتظام سے دعوت کرے یا سسر کو اپنا نائب کردے کہ سسر اپنے انتظام سے داماد کی طرف سے دعوت کرے۔واللہ اعلم بالصواب۔