سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) اللہ حافظ کہنا

  • 2301
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3258

سوال

(107) اللہ حافظ کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اللہ حافظ کہنا جائز ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ حافظ کہنے میں بظاہر تو کوئی ممانعت نظر نہیں آتی،کیونکہ یہ ایک دعائیہ کلمہ ہے جو ایک مسلمان دوسرے مسلمان کو کہتا ہے کہ اللہ تعالی تیری حفاظت فرمائے،یا میں تجھے اللہ کی حفاظت میں دیتا ہوں۔جیسے ہم اردو یا پنجابی میں ایک دوسرے کو دعا دیتے ہیں،تو یہ بھی اسی طرح کی ایک دعا ہی ہے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

 

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 09 ص 

 

تبصرے