بی بی کی پھوپھی محرم ہے غیر محرم؟
بی بی کی پھوپھی محرم ہے جس سے نکاح ہمیشہ کو حرام ہو جیسا ماں بیٹی ، بہن ، اپنی پھوپھی ، خالہ ، بھتیجی، بھانجی،وغیرہ اور بی بی کی پھوپھی سے نکاح اسی وقت حرام ہے جب بی بی نکاح یا عدت میں ہے اور جب عدت گزر گئی تو اس کی پھوپھی سے نکاح حلال ہے۔(مشکوۃ شریف (ص:265مطبوعہ دہلی ) میں ہے۔
[1](متفق علیہ) واللہ اعلم بالصواب ۔
(ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :عورت اور اس کی پھوپھی نیز عورت اور اس کی خالہ کو نکاح میں اکٹھا نہ کیا جائے ) کتبہ : محمد عبد اللہ مہر مدرسہ۔(22/نو مبر93ء)
[1] ۔صحیح البخاری رقم الحدیث (4820)صحیح مسلم رقم الحدیث (1408)