اپنے چچیرے بھائی کی بہو سے نکاح جائز ہے یا نہیں؟
چچیرے بھائی کی بہو سے نکاح جائز ہے اس لیے کہ یہ ان عورتوں میں سے نہیں ہے جن سے نکاح حرام ہے۔ پس بحکم آیت کریمہ:
(اور تمھارے لیے حلال کی گئی ہے جو ان کے سوا ہیں) نکاح اس عورت سے حلال ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد عبد اللہ۔