زید اپنے بھانجے کی لڑکی کے ساتھ نکاح کر سکتا ہے یا نہیں ؟
زید اپنے بھانجے کی لڑکی کے ساتھ نکاح نہیں کر سکتا اپنے بھانجے کی لڑکی کے ساتھ نکاح کرنا حرام ہے اس لیے کہ بھانجے کی لڑکی بنات الاخت میں داخل ہے اور بنات الاخت کے ساتھ نکاح کرنا حرام ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
(حرام کی گئیں تم پر تمھاری مائیں اور تمھاری بیٹیاں اور تمھاری بہنیں اور تمھاری اور تمھاری پھوپھیاں اور تمھاری خالائیں اور بھتیجیا ں اور بھانجیاں ) کتبہ: محمد عبد اللہ (16/ربیع الثانی 1335ھ)