زید بکر کی ہمشیرہ سے نکاح کیا ایک لڑکی زید کو زوجہ اولیٰ سے ہے اس سے اگر بکر نکاح کرنا چاہے تو درست ہو گا ؟
بکر کا نکاح زید کی اس لڑکی سے جو ہمشیرہ بکر کے بطن سے نہیں ہے بلکہ زید کی اور بی بی سے ہے درست ہے اس لیے کہ محرمات یعنی جن عورتوں سے کہ نکاح ناجائز ہے ان کی تفصیل اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے سورۃ نساء رکوع(3،4)میں فرما کر فرما دیا ہے ۔
یعنی ان مذکورہ بالا عورتوں کے سوا اور سب عورتیں تمھارے لیے حلال کی گئیں ۔ زید کی مذکورہ بالا لڑکی بکر کے حق میں ان محرمات عورتوں کے سوا اور سب عورتیں تمھارے لیے حلال کی گئیں ۔ زید کی مذکورہ بالا لڑکی بکر کے حق میں ان محرمات عورتوں میں سے نہیں ہے لہٰذا بکر کا نکاح اس سے درست ہے۔