زید نے بکر کی لڑکی سے نکاح کیا اور لڑکی محل اول سے تھی ایک لڑکی بکر کے محل ثانی سے ہے تو زید وہ لڑکی سے بکر کی جو محل ثانی سے ہے نکاح کرنا چاہتا ہے تو نکاح ثانی زید کا اس لڑکی سے زوجہ اول کے موجود رہتے ہوئے درست ہو گا یا نہیں؟
ایسی حالت میں کہ زید کی زوجہ اولیٰ جو بکر کی لڑکی کی محل اول سے تھی اور ہنوزوہ زید کے نکاح میں ہے زید کا نکاح بکر کی اس لڑکی سے جو محل ثانی سے ہے درست نہیں ہے کیونکہ بکر کی یہ دونوں لڑکیاں آپس میں علاتی بہنیں ہیں اور دو بہنوں کا (عینی ہوں۔ خواہ علاتی خواہ خیاتی) نکاح میں اکٹھا کرنا درست نہیں ہے۔
یعنی دو بہنوں کا اکٹھا کرنا تم پر حرام کیا گیا ۔