ایک لڑکا حرام زاد ہ ہے یعنی زنا سے اس کی پیدائش ہے اس لڑکے سے ایک لڑکی حلال زادی ہے یعنی حلال پیدائش سے ہے آیا ان دونوں لڑکی لڑکے سے نکاح ازروئے قرآن مجید صحیح و درست ہو گا یا نہیں؟المستفتی: عبد الرحیم موضع چھوٹی مشگزی ڈاکخانہ پور ندر پور۔ ضلع بیز مھوم ۔
اس نکاح کے درست نہ ہونے کی وجہ کوئی معلوم نہیں ہوتی اگر کو ئی شخص اس کو نادرست بتائے تو اس کابار ثبوت اس کے ذمہ ہے اگر وہ شخص اس کا کوئی ثبوت دے دے تو سائل اس ثبوت کو یہاں بھیج کر اس کا حال دریافت کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔ کتبہ: محمد عبد اللہ (2/شوال1326ھ)