سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(204) قیامت کے دن بیوی کس خاوند کے ساتھ ہو گی؟

  • 22969
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 718

سوال

(204) قیامت کے دن بیوی کس خاوند کے ساتھ ہو گی؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید نے ہندہ کے ساتھ نکاح کیا بعد چند روز یا چند ماہ یا چند سال قبل تو لد اولاد یا بعد تولد اولاد زید کا انتقال ہوا۔ بعد ہ بعد عدت ہندہ نے نکاح ثانی عمرو کے ساتھ کر لیا اب اس میں دو صورتیں ہیں ایک یہ کہ روز قیامت کے حساب کے بعد مثلاً: زید بہ باعث نکوکاری جنتی ہوااور ہندہ برعکس اس کے اور دوسرے صورت یہ کہ زید ہندہ دونوں جنتی ہوئے بہر کیف جنت میں ہندہ زید کو ملے گی یا عمرو کو؟مرسلہ : احمد محمدی از مکان مولوی غلام یحییٰ صاحب وکیل ہائیکورٹ ۔الٰہ آباد۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض روایتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ عورت کو اختیار دیا جائے گا جس کو چاہے اختیار کر لے اور بعض روایت سے مستفاد ہوتا ہے کہ جو شوہر دنیا میں اس کے ساتھ حسن خلق کے ساتھ زیادہ برتاؤ رکھتا تھا۔[1]بعض سے ظاہر ہوتا ہے کہ آخری شوہر کو دی جائے گی۔[2] (معجم طبرانی و مسند بزار و طبقات ابن سعد ) واللہ اعلم بالصواب ۔کتبہ: ابو الفیاض محمد عبد القادر اعظم گڈھی مؤی ۔ مہر مدرسہ (25/9/94)

ھوالموفق :۔

اس بارے میں کہ عورت کس شوہر کو ملے گی؟ وہی تین روایتیں جو جواب میں لکھی گئی ہیں نقل کی جاتی ہیں مگر جن کتابوں سے یہ روایتیں نقل کی جاتی ہیں وہ یہاں موجود نہیں کہ ان میں دیکھ کر ان روایتوں کا صحیح ہو نا یا ضعیف ہونا معلوم ہو۔ واللہ اعلم بالصواب۔ کتبہ: محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری ۔


[1] ۔المعجم الکبیر (23/367) امام ہیثمی فرماتے ہیں ۔"رواہ الطبرانی وفیہ سلیمان بن ابی کریمہ ضعفہ ابو حاتم و ابن عدی "

[2] ۔المعجم الاوسط (3/275)السلسلۃ الصحیحہ رقم الحدیث (1281)

  ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب النکاح ،صفحہ:396

محدث فتویٰ

تبصرے