انسان کے مرداور جن کی عورت میں ازدواج و صحبت جائز ہے یا نہیں ؟
جس طرح انسان کے مرد کو دوسرے کسی جنس کی مادہ سے صحبت کرنا جائز نہیں ہے کیونکہ انسان کے مرد کا جوڑا اللہ تعالیٰ نے انسان ہی کی عورت کو بنایا ہے اسی طرح جن کی عورت سے بھی ہم جفت ہونا اور صحبت کرنا خواہ نکاح سے ہو یا بغیر نکاح کے جائز نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ نے سورۃ نحل رکوع( 10)میں فرمایا:
"اللہ ہی نے تمھارے لیے تمھیں میں سے جوڑے بنائے ۔"سورۃ روم رکوع (3) میں فرمایا:
"اور اللہ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمھارے لیے تمھیں میں سے جوڑے بنائے کہ تم ان سے آرام پاؤ۔"
امام احمد و ابو داؤد و ترمذی نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
(رواہ احمد و ابو داؤد والترمذی متقی الاخبار متن نیل الاوطار :31/7)
"جو شخص چار پایہ کے ساتھ وطی کرے تو اس کو مارڈالو اور اس چار پایہ کو بھی مار ڈالو۔" واللہ اعلم بالصواب ۔کتبہ: محمد عبد اللہ ۔
[1] ۔مسند احمد (1/369)سنن ابی داؤد رقم الحدیث (4462) سنن الترمذی رقم الحدیث (1455)