ہندہ نے رمضان کا روزہ رکھا آفتاب غروب ہوگیا نگر ہنوز افطار نہیں کیا ہے کرنے کا ارادہ کیے ہوئے ہے کہ اتنے میں حیض آگیا اس کو روزہ قضا کرنا پڑے گا یا نہیں۔
اس صورت میں ہندہ کا روزہ پورا ہوگیا کیونکہ روزے کی تعریف اس پر صادق آگئی لہٰذا ہندہ کو اس روزے کی قضا کرنا نہیں پڑے گا ۔واللہ تعالیٰ اعلم۔