السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعالیٰ کو اللہ میاں کہہ سکتے ہیں یا کہ نہیں۔ اگر اللہ میاں کہتے ہیں تب بھی اگر نہیں کہتے تو پھر بھی اس کی دلیل دیں؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
الحمد لله والصلاة والسلام على رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ کو اللہ (جل جلالہ وعم نوالہ) کہنا تو درست ہے۔ کتاب و سنت میں جگہ جگہ مذکور ہے۔ البتہ اللہ کے ساتھ ’’ میاں ‘‘ لگانا کہیں آیا نہیں۔