زید اطراف و اکناف سے چندہ وصول کرکے کارخیر میں صرف کیا کرتا ہے مثلاً مسجد و مدرسہ و خرچ نکاح پل و تالاب وغیرہ آیا یہ شرعاًجائز ہے یا نہیں ؟
اگر ان امور کی واقعی ضرورت ہوتو چندہ وصول کرکے ان امور میں صرف کرنا جائز ہے ورنہ ناجائز ۔
(جریر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم دن کے آغاز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھے کہ کچھ لوگ آئے جو ننگے پاؤں اور ننگے بدن تھے انھوں نے اونی دھاری دار یا عام چادریں پہن رکھی تھیں اور وہ تلواریں حمائل کیے ہوئے تھے ان میں سے اکثر بلکہ سب مضر قبیلے سے تھے ان کی تنگ حالی اور بھوک دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور کا رنگ بدل گیا ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لے گئے پھر باہر آگئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اذان دینے کاحکم دیا۔ ۔انھوں نے اذان و اقامت کہی ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جماعت کروائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا :
(اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا) اور سورۃ الحشر کی آیت تلاوت کیا:
(اللہ سے ڈرو اور ہر شخص یہ دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیاآگے بھیجا ہے اور اللہ سے ڈرو)پس کسی نے دینار صدقہ کیا کسی نے درہم کسی نے کپڑا کسی نے گندم کا صاع اور کسی نے ایک صاع کھجور یں صدقہ کیں حتی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کرو"راوی بیان کرتے ہیں کہ انصار میں سے ایک آدمی ایک تھیلی اٹھاتے ہوئے آیا قریب تھا کہ اس کا ہاتھ اسے اٹھانے سے عاجز آجائے بلکہ عاجزہی آگیا پھر لوگ مسلسل آنے لگے۔الحدیث)[2]کتبہ: محمد عبد اللہ (18/محرم 1327ھ)
[1] ۔صحیح مسلم رقم الحدیث (1017)
(متفق علیہ :صحیح البخاری رقم الحدیث :174)صحیح مسلم :104/1040)
"عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آدمی لوگوں سے مانگتا رہتا ہے حتیٰ کہ جب وہ روز قیامت پیش ہوگا تو اس کے چہرے پر کوئی گوشت نہیں ہو گا۔"
رواہ ابو داؤد الترمذی والنسائی ) (سنن ابی داؤد رقم الحدیث :1639) سنن الترمذی رقم الحدیث :681وقال صحیح سنن النسائی رقم الحدیث :26)
"سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سوال کرنا خراش ہے آدمی ان کی وجہ سے اپنے چہرے پر خراشیں ڈالتا ہے جو چاہے انھیں اپنے چہرے پر باقی رکھے اور جو چاہے انھیں ترک کردے البتہ آدمی بادشاہ سے سوال کرے یا کسی ایسی چیز کے بارے میں سوال کرےجس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہوتو پھر سوال کرنا جائز ہے۔"