سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(172) صدقات کس کے سپرد کیے جائیں؟

  • 22937
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 718

سوال

(172) صدقات کس کے سپرد کیے جائیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مال صدقہ فطر ،زکوۃ مٹھیاکس کودیا جائے؟تمباکو کھانا پینا جائز ہے یا نہیں ؟بینواتوجروا!


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صدقہ فطر اور زکوۃ کا مال سردار کے پاس بھیجنا چاہیے یعنی سردار کے حوالے کرنا چاہیے تمباکوکھانا پینا بضرورت دوا جائز ہے۔[1]واللہ اعلم بالصواب۔


[1] ۔اس فتوے کے ساتھ حاشیے میں لکھا ہے "تنقید کرو ۔"یعنی حضرت مولانا محمد عبد الرحمٰن محدث مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ  کے نزدیک یہ جواب درست نہیں ہے۔تمباکو کے متعلق اگلے صفحات (ص119) میں فتوی ملاحظہ کریں کہ یہ ناجائز ہے۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الزکاۃ والصدقات ،صفحہ:338

محدث فتویٰ

تبصرے