سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(164) دفن کے بعد قبر پر کھڑے ہو کر دعا کرنا

  • 22929
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-30
  • مشاہدات : 1010

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میت کو دفن کرنے کے بعد اس کی قبر کے ارد گرد کھڑے ہوکر اس کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا حدیث نبوی سے ثابت ہے یا نہیں؟نیز گزارش ہے کہ ماحصل تحریر جواب سابق کایہ ہے کہ بعد دفن المیت اس کے لیے استغفار کا ثبوت ہے اور آداب دعا سے رفع الیدین بھی حدیث نبوی سے ثابت ہے پس بعد دفن المیت اس کے لیے ہاتھ اٹھا کر کرنا جائز ہے تو حضور میت کو دفن کرنے کے بعد کے لیے استغفار کا ثبوت ہے نہ کہ دعا کا اور رفع الیدین آداب دعا سے ہے نہ کہ استغفار سے۔ اس لیے کہ آداب استغفار سے ۔

ان تشير باصبح واحدة(سنن ابی داؤد رقم الحدیث (1489)مشکاۃ المصابیح (108/2) (مشکوۃ باب الدعاء )

پس جب تک میت کو دفن کرنے کے بعد اس کے لیے دعا کا ثبوت نہ ہو تب تک کیونکر میت کو دفن کرنے کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنے کا عمل اس پر محمول اس پر محمول کیا جائے گا؟ محض بخیال رفع شک و احتمال بھی گزارش ہے کہ کیا لفظ استغفار اور لفظ دعا دونوں شے واحد ہیں یا نہیں اور جو حکم استغفار کا ہے وہی حکم دعا کا بھی ہے یا نہیں ؟اگر ہے تو پھر آداب استغفار کی نسبت ان تشير باصبح واحدة فرمانے کا اور آداب دعا کی نسبت :

ان ترفع يديك حذو منكبيك او نحوهما(مصدرسابق) (مشکوۃ باب الدعاء )

کے کیا مطلب ہوں گے؟تحریر فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

استغفار بھی دعا میں داخل ہے استغفار کے معنے ہیں مغفرت مانگنا اور دعا کے معنی ہیں کچھ مانگنا ۔ کچھ مانگنے میں مغفرت مانگنا بھی آگیا اسی لیے اس حدیث کو جس ان تشير باصبح واحدة (کہ تو ایک ہی انگلی سے اشارے کرے) ہے مشکاۃ میں باب الدعوات میں ذکر کیاہے ہے ان تشير باصبح واحدة ہاتھ اٹھا کر استغفار کرنے کے منافی نہیں ہے اس حدیث میں تین چیزوں کا ذکر ہے۔

1۔مسئلہ 2۔ استغفار 3۔ابہتال۔ یہ تینوں دعا کے اقسام ہیں ان میں کوئی بھی دعا سے خارج نہیں ہے۔کتبہ: محمد عبد اللہ (25/شوال 1330ھ) واللہ تعالیٰ اعلم ۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الجنائز ،صفحہ:328

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ