ایک بکری ایک گھر والے کی طرف سے قربانی کرنی جائز ہےیا نہیں؟
جائز ہے۔
عمارة بن عبد الله بن صياد، عن عطاء بن يسار؛ قال: سألت أبا أيوب الأنصاري: كيف كانت الضحايا علي عهد رسول الله صلي الله عليه وسلم فقال كان الرجل يضحي بالشاة عنه وعن اهل بيته"عمارہ بن عبد اللہ سے مروی ہے انھوں نے کہا میں نے عطا بن یسار سے سنا انھوں نے کہا: میں نے ابو ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد سعادت مہد میں قربانیوں کا کیا دستور تھا؟ انھوں نے کہا: ہر شخص اپنی طرف سے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ایک بکری قربانی کردیا کرتا تھا۔"
[1] ۔سنن الترمذی رقم الحدیث (1505)سنن ابن ماجہ رقم الحدیث (3147)