قربانی فرض ہے یا واجب یا سنت اور کون شخص پر قربانی فرض یا واجب یا سنت ہے اور اس میں نصاب کی قید ہے یا نہیں؟
قربانی کرنی واجب ہے۔
"ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جس کو اتنی وسعت ہو کہ قربانی کر سکے اور نہ کرے وہ ہماری عید گاہ کے گرد بھی نہ پھٹکے ۔" اس حدیث میں باوجود وسعت کے قربانی نہ کرنے والے پر سخت وعید وارد ہوئی ہے اور ایسی وعید غیر واجب پر نہیں ہوتی ہے اسی حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ قربانی اسی شخص پر واجب ہے جو قربانی کرنے کی وسعت رکھتا ہو اور اس میں نصاب کی قید ثابت نہیں ہے۔
[1] ۔ سنن ابن ماجہ رقم الحدیث(3133)صحیح الجامع رقم الحدیث(6490)