سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(142) عیب والے جانور کی قربانی

  • 22907
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 2332

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس جانور کا کان کٹا یا سینگ ٹوٹی یا پاؤں ٹوٹا یا ایک آنکھ پھوٹی یا دونوں آنکھ پھوٹی یا دانت ٹوٹا یا ان سب عضو میں سے اکثر چیز میں نقصان ہو تو اس جانور کی قربانی کرنی جائز ہے یا نہیں اور خصی اور گائے کا سن کیا ہونا چاہیے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دانت ٹوٹے ہوئے جانور کی قربانی درست ہے کیونکہ اس کا منع کہیں سے ثابت نہیں ہے باقی مندرجہ سوال جانوروں کی قربانی جائز نہیں ہے۔

عَنْ عَلِيٍّ رضي الله عنه قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَيْنَ وَالْأُذُنَيْنِ وَلَا نُضَحِّي بِعَوْرَاءَ وَلَا مُقَابَلَةٍ وَلَا مُدَابَرَةٍ وَلَا خَرْقَاءَ[1]

(رواہ الترمذی و ابو داؤد والنسائی وابن ماجہ وامتھت روایتہ الی قولہ والا ذن )

"حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے کہا ہم کو حکم کیا رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   نے کہ ہم قربانی کے جانوروں کی آنکھ اور کان دیکھ لیا کریں اور ایسے جانور کی قربانی نہ کریں جس کا کان آگے سے یا پیچھے سے کٹا ہو وہ کن پھٹا ہو یا جس کان میں چھید کیا گیا ہو۔"

وعنه قال نهي رسول الله صلي الله عليه وسلم ان نضحي باعضب القرن والاذن[2](رواہ ابن ماجه)

"اور انھی حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   نے ایسے جانور کی قربانی سے منع فرمایا جس کی سینگ ٹوٹی یا کان کٹا ہو۔

"البراء بن عازب رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل: ماذا يُتَّقى من الضحايا؟ فأشار بيده، وقال: ((أربعٌ: العرجاء البيّن ظلعها، والعوراء البيّن عورها، والمريضة البيّن مرضها، والعجفاء التي لا تنقي"[3]

(رواہ مالک و احمد والترمذی و ابو والنسائی وابن ماجہ والدارمی)

"براء بن عازب  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   سے پوچھا گیا کہ قربانی میں کن کن جانوروں سے پرہیز کرنا چاہیے؟ آپ نے اپنے دست مبارک سے اشارہ کر کے فرمایا کہ چار قسم کے جانور سے ایک لنگڑے جانور سے جس کا لنگڑا ہونا ظاہر ہو۔ دوسرے کانے جانور سے جس کانا ہونا کھلا ہو۔ تیسرے بیمار جانور سے جس کی بیماری کھلی ہوئی ہو۔ چوتھے ایسے جانور سے جس کی ہڈیوں میں گودا باقی ہے۔"

خصی اور گائے دانتا ہونا چاہیے اور بھیڑی بھیڑ ا جو ان بھی کافی ہے اگر چہ دانتا نہ ہو۔

"عَنْ جَابِرٍ رضي الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( لا تَذْبَحُوا إِلا مُسِنَّةً إِلا أَنْ يَعْسُرَ عَلَيْكُمْ فَتَذْبَحُوا جَذَعَةً مِنْ الضَّأْنِ " .[4]نصب الرایة (277/2)

"جابر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم   نے فرمایا : نہ قربانی کرو مگر دانتا مگر جبکہ دانتا تم پر دشوار ہو تو جو ان بھیڑی فربہ ۔"


[1] ۔سنن ابی داؤد رقم الحدیث (2804)سنن الترمذی رقم الحدیث (1498)سنن النسائی رقم الحدیث (4372)سنن ابی ماجہ رقم الحدیث(3143)

[2] ۔ سنن ابی داؤد رقم الحدیث (2805) سنن الترمذی رقم الحدیث (1504) سنن النسائی رقم الحدیث(3145)مسند احمد (83/1)

[3] ۔موطا مالک (482/2)مسند احمد (301/4)سنن الدارمی (105/2) سنن ابی داؤد رقم الحدیث (2802)سنن التر مذی رقم الحدیث (1497) سنن النسائی رقم الحدیث (4370)

[4] ۔ صحیح مسلم رقم الحدیث(963)

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:301

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ