بعد نماز عید ین کے اور بعد نماز جمعہ کے مصافحہ اور معانقہ کرنا حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ جواب مع دلیل تحریر فرمائیے ۔
مصافحہ عندالملاقات عموماً حدیث سے ثابت ہے اور معانقہ عند قدوم المسافر بھی حدیث سے ثابت ہے ۔ اس بارے میں کوئی حدیث میری نظر سے نہیں گزری ہے کہ بالخصوص بعد نماز عیدین اور جمعہ کے مصافحہ معانقہ کرنا چاہیے ہاں اگر بعد نماز عیدین اورجمعہ کے کسی سے ملاقات ہوتو مصافحہ کرے اسی طرح اگر مسافر بعد نماز عیدین اور جمعہ کے آجائے تو اس سے معانقہ کرے ۔واللہ اعلم بالصواب۔