سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(134) تکبیرات عیدین کی تعداد

  • 22899
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-28
  • مشاہدات : 569

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیدین کی نماز میں قرآءت کے قبل دونوں رکعت میں کتنی تکبیریں ہیں؟دوسری رکعت میں قبل قرآءت کے تکبیر کہنی چاہیے یا بعد قرآءت کے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین کی نماز میں تکبیریں دونوں رکعتوں میں قرآءت سے پہلے ہیں۔ پہلی رکعت میں سات تکبیریں ہیں اور دوسری میں پانچ۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

مجموعہ فتاویٰ عبداللہ غازی پوری

کتاب الصلاۃ ،صفحہ:291

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ