السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
1۔ سجدۂ تلاوت بے وضو درست ہے یا نہیں؟
2۔ بعد نمازِ عصر و بعد نمازِ صبح، قبل طلوعِ آفتاب، سجدہ تلاوت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
1۔سجدۂ تلاوت کے بے وضو ناجائز ہونے کی کوئی دلیل کسی آیت یا صحیح حدیث سے نہیں ہے۔ ومن ادعی فعلیہ البیان۔
2۔ بعد نمازِ عصر اور بعد نمازِ صبح قبل طلوعِ آفتاب سجدہ تلاوت جائز ہے۔ ناجائز ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب