السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض بعض آدمی بسم اللہ کے ساتھ اعوذ باللہ جہر سے مغرب عشاء اور فجر کی نماز میں پڑھتے ہیں ایسا بھی حدیث شریف میں وارد ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اعوذ باللہ کے جہرے پڑھنے کی تصریح میں نے حدیث شریف میں نہیں دیکھی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب