سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(615) بغیر داڑھی والے امام کے پیچھے نماز

  • 2283
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-23
  • مشاہدات : 1555

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بغیر داڑھی والے امام کے پیچھے نماز جائز ہے؟ اگر کسی نماز کا وقت نہ ہوا ہو تو کیا وہ نماز پڑھ سکتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں ہو جاتی ہے۔ اگر اس امام میں اس کے علاوہ شرک جیسا کوئی دوسرا مانع نہ پایا جاتا ہو تو داڑھی کا نہ ہونا امامت میں مانع نہیں ہے۔

اگر نماز کا وقت نہ ہوا ہو تو اسے وقت سے پہلے پڑھنا جائز نہیں ہے،کیونکہ ابھی تک وہ نماز آپ پر فرض ہی نہیں ہوئی۔اگر کوئی شخص وقت سے پہلے نماز ادا کر لیتا ہے تو اس کی وہ نماز صحیح نہیں ہو گی،اسے دوبارہ وقت کے اندر ادا کرنا ضروری ہے۔ارشاد باری تعالی ہے:

﴿ إِنَّ الصَّلو‌ٰةَ كانَت عَلَى المُؤمِنينَ كِتـٰبًا مَوقوتًا ١٠٣﴾.... سورة النساء

بے شک نماز مومنوں پر وقت مقررہ پر فرض کی گئی ہے۔

هذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ